اس دفعہ حکومت مسلم لیگ نواز کی ہو گی ۔۔ ہمارے موکلوں کا دعوٰی

پاکستان میں قومی الیکشن 2013 کی پولنگ شروع ہونے میں پانچ گھنٹے رہ گئے ہیں ۔ایسے میں ہمارے موکلوں نے آخری پیشگوئی کر دی ہے ۔ موکلوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون 120 سے زائد سیٹیں لے کر ہمدردوں کے ساتھ حکومت بنائے گی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں ہمارے موکلوں …مزید پڑھیں

اردو بلاگرز اور محفلین کا جوڑ

پاک ٹی ہاؤس لاہور میں آج مورخہ 27 اپریل 2013 بروز ہفتہ اردو بلاگرز اور محفلین کی گیٹ ٹو گیدر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جاپان سے آئے ہوئے پرانے اور منجھے ہوئے اردو بلاگر خاور کھوکھر نے کی ۔دیگر اردو بلاگرز اور محفلین میں سے زوہیر چوہان ، ساجد ، فراز …مزید پڑھیں

بڑا بولتے تھے صحافی

ایک اٹھ کے کہتا تھا ۔۔۔ سیاستدان ڈاکو ہیں ۔۔۔ دوسرا اٹھ کے آواز لگاتا تھا ۔۔۔ سیاستدان لٹیرے ہیں ۔۔ تیسرے کی نشے سے آنکھ کھلتی تھی ۔۔ بولتا تھا ۔۔۔ چور ہیں ۔۔ کچھ تو یہاں تک کہتے تھے کہ چھیاسٹھ سالوں میں جہاں ڈکٹیٹروں نے پاکستان کو جی بھر کے لوٹا ہے …مزید پڑھیں

پنجاب میں بسنت منانے ( گلے کاٹنے ) کی تیاریاں

شنید ہے کہ پنجاب میں بسنت منانے ( گلے کاٹنے ) کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔اچھی بات ہے زندگی میں کچھ شغل میلہ بھی تو ہونا چاہئے ۔اب یہ کیا کہ بم دھماکوں سے ہی ہم معصوم بچے اور بڑوں کو مرتا دیکھیں ۔اب دہشت گردی میں کچھ نیا پن بھی تو آنا چاہئے …مزید پڑھیں

پاک ٹی ہاؤس لاہور میں محفلین کے اعزاز میں ایک پرتکلف پارٹی کا اہتمام

مورخہ 24 مارچ 2013 بروز اتوار کو پاک ٹی ہاؤس لاہور میں اردو محفل کے آراکین کی جانب سے محفلین کے اعزاز میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں محفلین میں سے عاطف بٹ ، بابا جی ، متلاشی ، عبدالرزاق ، محمد عمرفاروق ، نعیم قیصر، محمدکامران اختر اور پردیسی نے شرکت کی …مزید پڑھیں

لاہور بلاگروں کا بڑے پیزے کو ہڑپ کرنا

اتوار کا دن تھوڑا مصروف ہوتا ہے اور اوپر سے عبدالقدوس کی جانب سے لاہور کے بلاگروں کے اکٹھ کا سندیسہ بھی تھا۔جلدی جلدی بیوی کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ اپنے کام نمٹا کر میں نے تقریباً سوا دو کے قریب زوہیر کو فون کیا کہ میں بس تین بجے تک پہنچ رہا …مزید پڑھیں

توہمات پرستی آج بھی ویسے کی ویسی ہے

روکو روکو روکو ذرا ۔۔۔۔گاڑی روکو ۔۔۔ کیوں کیا ہوا ۔۔ خیر تو ہے نا، کس لئے گاڑی روکوں یار دیکھ نہیں رہے ۔۔ گاڑی کے آگے سے کالی بلی گذر گئی ہے او شیخ صاحب کیسی باتیں کرتے ہو یار ۔۔۔ کالی بلی ہی ہے کوئی کالا کتا تو نہیں جو کاٹ کھائے گا …مزید پڑھیں

مذہبی اجتماعات گورنمنٹ کی مخصوص کردہ جگہوں پر کرنے چاہئیں

کچھ خود ساختہ مولوی لوگ تنگ نظر ، اپنے تئیں شریعیت کے پکے ( ایسی شریعیت جس کو وہ اپنی مرضی اور مفاد کے لئے جیسے جی چاہے ڈھال لیں) ہٹ دھرم ، گھانٹ کے پورے ، پیسے کے پیر ، دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت کے مصداق ایسی شاندار مخلوق ہیں ، جن …مزید پڑھیں

چوری کا ثواب

استاد بلے کا بھی دماغ خراب ہو گیا ہے۔کتنی بار منع کیا ہے کہ استاد جی مذہب کے معاملات میں نہ بولا کرو ، نہ بولا کرو مگر استاد بلا ہے کہ مانتا ہی نہیں ۔میرا خیال ہے جب تک استاد بلے کو ہفتہ وار گالیاں نہ پڑیں اسکی طبعیت سیر ہی نہیں ہوتی ۔ …مزید پڑھیں

اپنے کئے پر پانی بہا کر جائیں

یہ تو لکھی پڑھی اور مشاہدے کی بات ہے کہ ہر انسان کی فطرت دوسرے انسان سے جدا ہوتی ہے اور یہ بھی ہے کہ فطرت کے ساتھ ساتھ انسان کا اپنی فطرتی چیزوں سے فرار بھی ممکن نہیں ہے۔جیسا کہ رفع حاجت کا ہونا وغیرہ رفع حاجت ایک خوبصورت لفظ ہے ۔اس کے سننے …مزید پڑھیں