ہم کب سدھریں گے ؟

ہیلو ۔۔۔ہیلو۔۔۔ ملک صاحب
جی جی بول رہا ہوں ۔۔ حکم کریں
ملک صاحب بیسن کے دس توڑے چاہیئں ۔۔۔ کیا بھاؤ ہے ؟ ( توڑہ بوری سے چھوٹا ہوتا ہے جس میں وزن تقریباً پچاس کلو کے قریب ہوتا ہے) ۔۔
ستائیس سو 2700 روپے کا مل جائے گا
نہ ملک صاحب نہ ۔۔۔بائیس سو کا لگاؤ اور دس توڑے بھیج دو
نہیں جناب ممکن نہیں ہے ۔۔اتنے کا نہیں ہوسکتا
ملک صاحب جانے دیں ہم آپ کے پرانے گاہک ہیں
نہیں جناب اتنے کا نہیں ہوسکتا ۔۔ دال چنا آج کل مہنگی ہوگئی ہے اور ہم نے اس میں کون سے زیادہ کمانے ہیں۔۔زیادہ سے زیادہ دوسو روپے توڑے کے کمالیں گے۔۔جس میں سارے خرچے ڈال کر آپ کی دکان تک مال بھی پہنچانا ہے۔
چھوڑیں ملک صاحب آپ بھی کیسی باتیں کرتے ہیں ۔۔۔ تھوڑی سی مکئی مکس کردو نا اور 2200 میں دس توڑے بھیج دیں
نہیں بھئی میں ایسا کام نہیں کرتا ۔۔۔ ویسے اگر مکئی بھی مکس کروں تو تب بھی اتنے کا نہیں ہوسکتا
تو ملک صاحب تھوڑی گندم بھی ڈال دیں ۔۔۔ بس اب کچھ نہ بولیں ۔۔۔ جلدی سے دس توڑے بھجوا دیں ۔۔۔ دوکان پر بالکل بھی بیسن نہیں ہے ۔
او جناب کیا کرتے ہو ۔۔۔ گندم ملے بیسن سے جو کڑھی بنائے گا لئی کی طرح کی بنے گی ۔۔۔ اس سے آپ کی دوکانداری خراب ہوگی
ملک صاحب کچھ نہیں ہوتا ۔۔۔ آپ بس جلدی سے دس توڑے بنا کر بھیجیں
اچھا ۔۔۔ مگر مکس کر کے بھی اتنے کا نہیں ہوگا 2300 روپے لگا دوں گا۔۔۔اگر منظور ہو تو بتا دیں
ٹھیک ہے ملک صاحب بھیج دیں مگ یہ مال مجھے آج شام تک مل جانا چاہئے
اچھا ٹھیک ہے میں بھیجتا ہوں ۔۔۔ خدا حافظ

یہ گفتگو کچھ دن پیشتر کی ہے جب میں ایک چھوٹے سے کاروباری ڈاکو کی فیکٹری میں بیٹھا ہوا تھا۔کاروباری ڈاکو سے اپنی پرانی یاد اللہ ہے ( حالانکہ وہ مسلمان نہیں ہے ) جب یہ فون آیا تو اس نے جان بوجھ کر مجھے سنانے کے لئے اپنے فون کے سپیکر کو آن کر دیا تھا۔۔۔۔ شاید وہ مجھے جتانا چاہتا تھا کہ دیکھ لو مسلمانوں کا حال ۔۔۔

About

4 thoughts on “ہم کب سدھریں گے ؟

  1. خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نا جو ہو خیال خود اپنی حالت کے بدلنے کا

    واقعی ہی ، غیر مسلم جان بوجھ کر ایسے ظاہر کرتے ہیں کہ مسلمان ان سے زیادہ بڑے حرام خور اور بے ایمان ہیں۔ اور ویسے کچھ جھوٹ بھی نہیں ان کا یہ سمجھنا۔

    اللہ ہی رحم کرئے۔ بہت تلخ حقیقت لکھی آب نے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *