آئیے موبائل فون سے اردو میں لکھیں

کافی عرصہ سے بہت سے دوست احباب یہ جاننا چاہ رہے تھے کہ ہم اپنے موبائل فون سے ذاتی پیغامات ، فیس بک ، ٹویوٹر یا ویب سائٹ کے کسی صفحے پر اردو زبان میں کیسے لکھ سکتے ہیں ؟ ۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ موبائل فون پر کمپیوٹر سے بھی زیادہ آسانی سے اردو لکھی جاسکتی ہے اور یہ بہت ہی آسان ہے ۔آئیے دیکھتے ہیں کہ ہم اپنے موبائل فون سے اردو کیسے لکھتے ہیں ۔

اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے تو اسے آن کریں اور اسے انٹرنیٹ سے منسلک کردیں ۔آپ اسے اپنے وائی فائی یا موبائل نیٹ ورک کے زریعہ سے انٹرنیٹ سے منسلک ہوسکتے ہیں ۔

آپ کے موبائل فون پر پلے سٹور کا آئیکون بنا ہوگا ۔۔۔ اسے کلک کریں ۔۔۔ نیچے دیکھئے تصویر میں۔۔۔

پلے سٹور کی سائٹ کھلنے پر اوپر سرچ میں GO KEYBORD لکھیں۔۔
نیچے دیکھئے تصویر میں۔۔۔


گو کی بورڈ کے آنے پر اسے کلک کر کے اپنے موبائل میں انسٹال کر لیں ۔۔۔نیچے دیکھئے تصویر میں ۔۔

آپ کے موبائل میں گو کی بورڈ انسٹال ہونے کے بعد گو کی بورڈ کا ایک ایسا آئیکون آ جائے گا ۔۔۔نیچے دیکھئے تصویر میں

اس آئکون کو کلک کر کے کھولیں تو آپ کے پاس ایسی ونڈو کھلے گی ۔۔۔۔ نیچے دیکھئے تصویر میں

یہاں تیر کے نشان پر کلک کریں گو کی بورڈ کو منتخب کر لیں ۔۔۔۔نیچے دیکھئے تصویر میں

جب آپ گو کی بورڈ کو منتخب کر چکیں گے تو آپ کے پاس ایسی ونڈو کھلے کی ۔۔۔ اسے آپ اوکے کر دیں ۔۔۔ نیچے دیکھئے تصویر میں

اب آپ پرانے کی بورڈ کی جگہ گو کی بورڈ کو فون کے ساتھ نتھی ( اٹیچ) کریں ۔۔۔تیر کے نشان پر کلک کریں ۔۔۔ نیچے دیکھئے تصویر میں


لیجئے جناب اب آپ نے گو کی بورڈ اپنے موبائل فون میں مکمل انسٹال کر لیا ہے ۔۔۔اب صرف ایک چھوٹا مرحلہ اور باقی ہے ۔۔۔اپنے اس کی بورڈ کے ساتھ اردو کو بھی شامل کرنا ۔اس کے لئے آپ ایک بار پھر گو کی بورڈ کے آئکون کو کلک کریں ۔۔۔نیچے دیکھئے تصویر میں

ونڈو کھلنے کے بعد ایک سیٹنگ کا پیگ آئے گا ۔۔اس میں لینگویج میں جائیں ۔۔۔ اور نیچے جا کر ‘‘ اردو ‘‘ زبان کو منتخب کر لیں ۔۔۔ نیچے دیکھئے تصویر میں


اردو زبان پر کلک ہوتے ہی اردو زبان خود ہی آپ کے موبائل میں چھ یا سات سیکنڈ میں انسٹال ہو جائے گی ۔۔۔اگر آپ کا موبائل آپ کو اردو پلے سٹور سے انسٹال کرنے کا کہے تو اوکے کر دیں اور انسٹال کر لیں ۔۔۔

اب آپ کا موبائل اردو لکھنے کے قابل ہو چکا ہے ۔۔۔آپ اپنے میسیج کو کھولیں ۔۔۔ جہاں انگلش لکھا ہوا ہے اسے کلک کر کے اردو منتخب کر لیں ۔۔۔نیچے دیکھئے تصویر میں




نوٹ ۔۔ سوفٹ کی بورڈ یا دوسرے تیسرے کی بورڈ سے یہ ‘‘ گو کی بورڈ ‘‘ بہت آسان ہے ، مفت ہے اور اس میں اشتہار بھی بہت کم آتے ہیں ۔۔اس لئے ہم اسی کو ترجیح دیتے ہیں

آئی فون اور آئی پیڈ میں اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کے لئے آپ یہاں کلک کر کے محترم عمر بنگش صاحب کے بلاگ پر جائیں

About

16 thoughts on “آئیے موبائل فون سے اردو میں لکھیں

    1. محترم آپ کے تبصرے کا شکریہ
      آپ سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ اس کو آگے بھی بتائیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نیٹ پر اردو لکھ سکیں تاکہ ہم سب کو دوسروں کے خیالات سمجھنے کا موقع میسر آ سکے

    1. بھرا جی آزمایا تھا۔۔۔مزا نہیں آیا۔۔۔۔میرے تجربے کے مطابق گو کی بورڈ کا کوئی جوڑ نہیں۔۔۔بحرحال اپنی اپنی پسند ہے
      اور یہ بھی ہے کہ گو کی بورڈ والے اپنے واقف کار ہیں

  1. بہت عمدگی سے طریقہ کار بیان کیا بھائی۔ کیا ہی اچھا ہو جو آپ اسے پریزنٹیشن کی شکل دے دیں تو اور بھی آسانی ہوجائے گی۔

    1. آپ کے تبصرے اور پسندیدگی کا شکریہ بھائی جی
      آپ کی تجویز سر آنکھوں پر انشااللہ جلد ہی وقت نکال کر پر پریزنٹیشن کی شکل اور پی ڈی ایف بک لیٹ کی شکل میں بھی پیش کرتا ہوں

  2. بہت خوب شیئرنگ نجیب بھائی یہ تو آپنع اینڈرائیڈ موبائل رکھنے والوں کے لیئے بہت اسانی کردی
    بہت شکریہ

  3. بہترین انداز میں سکھایا آپ نے۔ یہاں میں آئی فون کے بارے میں بتاتا چلوں، جن لوگوں کے پاس آئی فونز ہیں اُس میں بھی آسانی سے اُردو لکھی جاسکتی ہے۔ اگر آپ کے آئی فون، آئی پیڈ کا سافٹ وئیر نئے ورژن 8 پر ہے تو اُس میں اُردو کا آپشن موجود ہے پہلے سیٹنگز میں اپنی مطلوبہ زبان کا انتخاب کریں اور پھر کی بورڈ پر جہاں دنیا کے گلوب کا نشان ہے وہاں پر آپ کلک کرنے سے مطلوبہ زبان آسانی سے منتخب کرسکتے ہیں۔ جبکہ تفصیلی طریقہ کار اور جن کے پاس آئی او ایس کے پرانے ورژن ہیں اُن کے لئے عمر بنگش صاحب کی پوسٹ بہترین رہنمائی ہے۔

    1. نعیم بھائی آپ کے تبصرے اور رہنمائی کا بے حد شکریہ ۔۔۔ آپ کی رہنمائی کو اپنی تحریر کے ساتھ ہی چسپاں کر دیا ہے تاکہ تمام لوگ اس سے مستفید ہوں
      آپ کا بہت شکریہ

  4. اسلام علیکم
    میں SwiftKey pad استعمال کرتا ہوں مگر جب میں اردو الفاظ کے ساتھ انگریزی حروف تہجی لکھتا ہوں توں اُس تحریر کے الفاظ گڈمڈ ہو جاتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے. جبکہ اس سے پہلے میں جب SwiftKey pad استعمال کرتا تھا تو ایزی پریشانی نہیں ہوتی تھی

    1. ورژن اپ گریڈ ہونے سے ایسا ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔آپ اب اپلیکیشن کو اپنے موبائل سے انسٹال کریں۔۔۔اس کے بعد موبائل ریسٹارٹ کر کے اپلیکشن کو دوبارہ انسٹال کر لیں ۔۔انشاءاللہ بہتر ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *