میری فوٹو گرافی ‘‘ مینار پاکستان کی چند تصاویر

مینار پاکستان کو یادگار پاکستان بھی کہا جاتا ہے ۔یہ مینار مغلیہ اور اسلامی طرز تعمیر کا ایک شاندار شاہکار ہے۔ مینار پاکستان ٢٣ مارچ ١٩٤٠ کی قرارداد کے نتیجے میں وجود میں آیا جبکہ اس کی تعمیر ١٩٦٠ میں شروع ہوئی اور اسے اکتوبر ١٩٦٨ میں مکمل کر لیا گیا ۔اس کا ڈیزائین نصیر الدین خان نے بنایا جبکہ اس کی تعمیر سول انجینیر عبدالرحمن خان نیازی کی نگرانی میں کی گئی ۔اقبال پارک کے ساتھ یہ خوبصورت مینار اپنی مثال آپ ہے ،اگر آپ اس کے سامنے کے رخ پر کھڑے ہوں آپ کے دائیں ہاتھ راوی روڈ جبکہ بائیں ہاتھ بادامی باغ اورسامنے کے رخ پر بادشاہی مسجد ، شاہی قلعہ نظر آتے ہیں ۔
یہ تصاویر کینن ڈی ٦٠٠ ڈی کے کیمرہ سے کھنچی گئی ہیں جس میں اٹھارہ ضرب پچپن کا لینز استمال کیا گیا ہے

About

4 thoughts on “میری فوٹو گرافی ‘‘ مینار پاکستان کی چند تصاویر

  1. بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے باتصویر کہانی میں لوگ دلچسپی زیادہ لیتے ہیں بہ نسبت تحریر کے اور آپ کا یہ سلسلہ منصور مکرم بھائی کے اس سوال کا جواب بھی ہے کہ کیا تصویری بلاگ ہوسکتا ہے کہ نہیں. تصاویر کے ساتھ تھوڑی تفصیلات بہیت ساری معلومات کو قاری تک پہنچادیتے ہیں جیسے سلیم بھائی اپنے فیس بک اپ ڈیٹس میں نایاب اور خوبصورت تصاویر شئیر کرتے ہیں معلومات کے ساتھ. سلیم بھائی سے بھی گزارش ہے کہ ان پوسٹس کو اپنے بلاگ پر بھی شیئر کرکے امر کرلیں.

    1. برادر نعیم آپ کے تبصرے کا شکریہ
      سلیم بھائی بادشاہ بندے ہیں ۔۔۔ اصل میں یہ آئیڈیا مجھے سلیم بھائی اور آپ کے بلاگ کو دیکھ کر ذہن میں آیا تھا۔
      سوچا کہ کوئی اور بلاگ بنانے کی بجائے اسی بلاگ پر عام بلاگنگ کے علاوہ تصویری اور آڈیو ویڈیو بلاگنگ بھی شروع کی جائے ۔
      میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ ایسا سب کریں تاکہ بلاگنگ میں جدت پیدا ہو

    1. سلیم بھائی آپ کے تبصرے کا مشکور ہوں
      تصویری بلاگنگ کے آپ پہلے اور نعیم بھائی دوسرے قائد ہیں جن کو دیکھ کر میرے ذین میں یہ خیال آیا تھا۔۔۔ بس فرق اتنا ہے کہ میں کوشش کروں گا جو بھی تصاویر لگاؤں وہ خود کھینچوں اور اس کے بارے معلومات مہیا کی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



%d bloggers like this: