پاکستان کے مستقبل کا لیڈر

shahrukh-001مستقبل کے بارے میں صرف اللہ تعالی ہی جانتے ہیں ۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے عقلِ سلیم سے بھی نوازا ہے اور پھر یہی انسان اس عقل سے بہت سے چھوٹے موٹے کام بھی لے لیتا ہے جیسا کہ حالات و واقعات کو مدِ نظر رکھ کر آنے والے وقت کے بارے میں کوئی رائے دینا یا کہ اپنے چھوڑے ہوئے شتونگڑوں یا موکلوں سے کوئی جانکاری حاصل کر کے اس کا تجزیہ کرنا۔
ہم نے بھی سوچا کہ آج پھر ایک بار اپنی ناقص عقل کا سہارا اور اپنے شتونگڑوں اور موکلوں کی رائے کو سامنے رکھ کر ایک پشین گوئی عوام کے سامنے پھینک دینی چاہئے تاکہ وہ وقت آنے پر اپنے دانتوں میں اپنی یا کسی اور کی انگلیاں نہ چبائیں
اپنی تحریر کے نیچے ہم جو تصویر پیش کر رہے ہیں وہ جناب عزت ماٰب شاہ رخ جتوئی صاحب کی ہے ۔یہ محترم پاکستان کے مستقبل میں اہم وزرا میں شمار ہوں گے ۔

shahrukh-001

About

4 thoughts on “پاکستان کے مستقبل کا لیڈر

  1. نجیب بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس یہی ہماری قسمت ہے ۔ اللہ پاک ہمارے وطن پر رحم فرمائے

  2. بدلے گا زمانہ یہ ستاروں پہ لکھا ہے
    مگر بدلے گا اُسی صورت جب عوام کہلانے والے اپنے آپ کو بدلیں گے کیونکہ سب کچھ بدل سکتا ہے مگر اللہ کا قانون نہیں بدل سکتا ۔
    سورت 13 الرعد آیت 11 ۔ إِنَّ اللّہَ لاَ يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّی يُغَيِّرُواْ مَا بِأَنْفُسِہِمْ ۔ ترجمہ ۔ اللہ تعالٰی کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اسے نہ بدلیں جو ان کے دلوں میں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



%d bloggers like this: