صرف پانچ منٹ میں اردو بلاگر بنئے

بہت عرصہ بعد میں اپنے دو بہترین دوستوں محترم عاطف بٹ اور محترم ساجد شیخ کی سفارش پر بلاگسپاٹ پر بالکل آسان انداز میں اردو میں بلاگ بنانے کا طریقہ بتا رہا ہوں ۔ مجھے امید ہے اس طریقے سے میرے جیسے بالکل کورے انسان بھی پانچ منٹ میں بلاگسپاٹ پر اپنا اردو کا بلاگ بنا کر اپنی تحریروں کے زریعہ سے ہمارے لئے اور دوسروں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوں گے ۔

بلاگسپاٹ گوگل والوں کی بلاگنگ کی ایک مفت سروس ہے جس کے لئے گوگل کی دوسری مفت سروس کی طرح جی میل کا اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے ۔اگر آپ کے پاس جی میل کا اکاؤنٹ بنا ہوا ہے تب تو صحیح ہے اگر نہیں تو سب سے پہلے آپ جی میل کا اکاؤنٹ بنا لیں ۔۔ جی میل کا اکاؤنٹ بنانے سے آپ کو گوگل کی تمام سروس تک رسائی ہو جائے گی اور آپ اسے اسی اکاؤنٹ سے استمال بھی کر پائیں گے ۔ جی میل اکاؤنٹ بنانے کے لئے آپ نیچے دئے گئے ایڈریس پر جائیں۔

gmail.com

جی میل کا اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ نیچے دئے گئے لنک کے زریعہ سے بلاگسپاٹ پر جائیں

http://www.blogger.com
یا
http://www.blogspot.com

اگر آپ جی میل سے لوگن نہیں تو آپ کے پاس یہ صفحہ کھلے گا ۔۔ دیکھیں تصویر ۔۔۔ تصویر کو کلک کر کے بڑا کر لیں

blogger-01

اور اگر آپ لوگن ہیں تو آپ کے پاس یہ پیج کھلے گا ۔۔ دیکھیں تصویر ۔۔۔ تصویر کو کلک کر کے بڑا کر لیں

blogger-02

آپ کے بائیں ہاتھ اوپر ‘‘ نیو بلاگ ‘‘ لکھا ہوا ہو گا ۔۔۔ اسے کلک کریں ۔۔
New blog

۔ ‘‘ نیو بلاگ ‘‘ کو کلک کرنے سے آپ کے پاس ایک صفحہ کھلے گا جس پر آپ نے اپنے بلاگ کا نام اور ایڈریس لکھنا ہے ۔ دیکھئے تصویر ۔۔۔۔۔تصویر کو کلک کر کے بڑا کر لیں

blogger-03

لیجئے جناب آپ بلاگر بن گئے ۔۔ اب آپ نے اسے اردو میں ڈھالنا ہے تو نیچے دئے گئے لنک پر جا کر اردو تھیم گیلری سے ہمارے محترم اردو بلاگر ساتھیوں کے بنائے ہوئے میں سے کوئی سا بھی اپنی پسند کا اردو تھیم اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کر کے اسے ان زپ کر لیں۔اس میں سے آپ کے پاس ایک ‘‘ ایکس ایم ایل ‘‘ فائل برامد ہوگی ۔۔۔۔ بس اسے اپ لوڈ کرنا ہے ۔۔۔۔

http://urdutheme.blogspot.com/
اردو تھیم گیلری میں آپ اگر اپنے بائیں ہاتھ دیکھیں تو
Blogger Urdu Theme
لکھا ہو گا اس کو کلک کر کے آپ بلاگر اردو ٹملیٹ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔ انشاللہ جلد ہی میں ادھر اپنے بلاگ پر بھی وہ سارے ٹمپلیٹ ار کچھ اپنے بنائے ہوئے ٹمپلیٹ بھی مہیا کردوں گا۔جس سے آپ کو اور آسانی ہوجائے گی

اگر آپ کو اردو تھیم گیلری میں مشکل پیش آئے تو آپ بلاگر ٹمپلیٹ ہمارے ڈراپ بکس سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

اگر آپ کو اردو تھیم کسی بھی لنک سے دستیاب نہ ہوں تو تو آپ بلاگر ٹمپلیٹ ہماری گوگل ڈرائیو سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

بلاگ بنانے کے بعد آپ اپنے بلاگ کا اندرونی منظر کچھ ایسا دیکھیں گے ۔۔۔ دیکھیں تصویر ۔۔۔ جہاں تیر کا نشان ہے وہاں کلک کریں ۔۔۔۔۔تصویر کو کلک کر کے بڑا کر لیں

blogger-04

اب ٹمپلیٹ پر کلک کریں

blogger-05

ٹمپلیٹ کو کلک کرنے سے آپ کے پاس کچھ ایسا منظر ہو گا ۔۔۔ یہاں دائیں ہاتھ اوپر اگر آپ دیکھیں تو ‘‘ بیک اپ ، ری سٹور ‘‘ لکھا ہو گا ۔۔۔۔اس کو بے دھڑک ہو کر کلک کر دیں
Backup/Restore

دیکھیں تصویر ۔۔۔۔۔ ۔تصویر کو کلک کر کے بڑا کر لیں

blogger-06

اس کو کلک کرنے سے آپ کے پاس ایک صفحہ کھلے گا جس پر ‘‘ چوز فائل ‘‘ لکھا ہوگا ۔۔ اس کو کلک کر کے اپنے کمپیوٹر سے وہ ٹپلیٹ فائل جو آپ نے ڈاؤنلوڈ کر کے ان زپ کی تھی اسے اپ لوڈ کر دیں ۔۔۔

blogger-07

لیجئے جناب آپ اردو بلاگر بن گئے اب نیچے دی گئی تصویر کے مطابق ‘‘ نیو پوسٹ ‘‘ پر کلک کر کے جو جی چاہے لکھیں

blogger-08

About

21 thoughts on “صرف پانچ منٹ میں اردو بلاگر بنئے

  1. خوب کہا اور میرا بلاگ اس بات کا ثبوت ہے، جی میل بنانے کے لیے گوگل سے مدد لی اور پھر جناب ‘م بلال م’ نے بالکل اسی طریقے سے سٹیپ بائی سٹیپ بتایا آٹھ ماہ پہلے ۔لیکن بلاگ بنانے اور لکھنا آ جانے کے بعد اور مسئلے بھی نمودار ہو جاتے ہیں جیسے آج کل جب کوئی بلاگ پر کمنٹ کرتا ہے تو اسے مشکل پیش آتی ہے پوسٹ کرنے میں ۔ کچھ چھوٹے چھوٹے مسائل اور بھی ہیں ۔راہ نمائی کا بہت شکریہ ۔

    1. آپ کے تبصرے کا شکریہ
      انشااللہ وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی ایسی چیزوں کے بارے میں بھی رہنمائی دی جائے گی جن میں ایک بلاگر کو مشکلات پیش آتی ہیں

  2. اتنے آسان طریقے سے سمجھانے کا شکریہ۔ اب تو آاپکے بہترین دوستوں محترم عاطف بٹ اور محترم ساجد شیخ کے بلاگ کا انتظار رہے گا۔ تاہم میری طرف سے ان کو بلاگنگ میں آمد کی پیشگی مبارک ہو۔

    1. جناب محمد سلیم صاحب ، پیشگی مبارک باد کا بہت شکریہ۔ یقین کیجئے کہ آپ جیسے بہترین بلاگرز کی موجودگی میں بلاگ شروع کرنے میں جہاں قدرے ہچکچاہٹ محسوس ہوتی ہے وہیں اس سے حوصلہ بھی ملتا ہے کہ نقوش قدم پہلے ہی سے موجود ہیں اور ان پر چل کر ہم بھی کسی قابل ہو جائیں گے۔
      رمضان المبارک میں مصروفیات قدرے بڑھ جاتی ہیں لیکن ارادہ مضبوط ہے کہ چند ہی روز میں ہم بھی اپنا بلاگ شروع کر دیں گے۔

  3. پردیسی بھائی ، کافی آسان انداز میں آپ نے بلاگنگ کا طریقہ سمجھا دیا ۔ اب اردو Templates بھی پیش کر دیں تا کہ مزید آسانی ہو جائے۔

    1. بھرا جی دوسرے ساتھیوں کے ٹمپلیٹ دو اور جگہوں پر بھی مہیا کر دئے ہیں تاکہ آسانی رہے ۔۔۔انشااللہ جونہی وقت ملتا ہے اپنے بہت سے ٹمپلیٹ بھی مہیا کر دوں گا

    1. محترم اسلم فہیم بھائی آپ کا بلاگ پر آنے اور تبصرہ کرنے کا بہت شکریہ

    1. نیرنگ برادر آپ بلاگ پر آئے بھی تو رمضان میں ۔۔۔ اب بھلا بتائیں ہم آپ کی کیا خدمت کریں ۔

      تھیم اپڈیٹ کرنا یا نیا بنانا آپ کے لئے کوئی مشکل تھوڑا ہی ہے ۔۔۔ بلکہ بنائیں کوئی اچھا سا ۔۔۔ ہم بھہ اپنی بجائے آپ والا ہی چرا کر استمال کر لیں گے ۔۔
      :twisted:

  4. اچھا کیا ہے ۔ ایسا ہوتا رہنا چاہیئے تکہ لوگ اردو بلاگنگ کی طرف مائل رہیں ۔ مجھے کچھ اس طرح یاد پڑتا ہے کہ آپ کافی پرانے بلاگر ہیں مگر بلاگ اس طرح کا نہیں تھا ۔ شاید بیچ میں کہیں اور مصروف ہو گئے تھے

  5. بہت خوب، مشکل ہی آسان کر دی آپ نے۔ کچھ نئے دوست آئے تھے اور اُن کے لئے بلاگ سپاٹ پر بلاگ بنانے کے لئے ٹپس لکھنے والا تھا کہ آپ کا یہ بلاگ ملا۔ بہت شکریہ، میرا کام بہت آسان ہوگیا آپ کی محنت کی وجہ سے۔

  6. خدا گنجے کو کنگھی تب دیتا ہے جب بال جھڑ چکے ہوتے ہیں ۔۔ ہمیں پہلے نہ ملا یہ بلاگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



%d bloggers like this: