لوڈ شیڈنگ کم ہونے جارہی ہے ۔۔۔ ہمارے موکلوں کا دعوٰی

سخت گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے گھٹا ٹوپ اندھرے میں ہمارے موکلوں نے دعوٰی کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے حلف اٹھانے کے ایک ہفتہ بعد ملک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہو جائے گا۔موکلوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ تین ماہ سے چھ ماہ میں پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا روزانہ کا دورانیہ ٥ سے ٦ گھنٹے رہ جائے گا۔ انڈسٹری ایریا میں صرف ٣ گھنٹے روزانہ لوڈ شیڈنگ ہوا کرے گی ۔

About

6 thoughts on “لوڈ شیڈنگ کم ہونے جارہی ہے ۔۔۔ ہمارے موکلوں کا دعوٰی

  1. آپ کے موکلوں کے منہ میں گھی شکر
    چھے ماہ میں سردیوں کی وجہ سے ویسے بھی بجلی کی طلب میں کمی واقع ہو جائے گی۔ 🙂

    1. آپ کی بات درست ہے مگر پچھلے پانچ سالوں میں سردیوں میں بھی 10 دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوئی ہے ۔۔

      😈 اس لئے آپ کو ہمارے موکلوں کے منہہ میں گھی شکر ڈالنا ہی پڑے گا۔۔۔۔نہیں تو کل کلاں کو وہ آپ بارے بھی کوئی پشین گوئی کر سکتے ہیں

    1. نہیں ان کے مرید تو نہیں ہیں ۔۔۔اتنا تو مجھے یقین ہے ۔۔۔ ہاں البتہ کوئی ایک آدھ بلیک لیبل کی بوتل لے لی ہو تو اس کا کچھ کہا نہیں جا سکتا 😈

  2. دیکھیں بھائی جی ، لوڈ شیڈنگ کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ایسی ہی باتیں کر کے سابقہ حکمرانوں نے بھی کافی ٹوپی ڈرامہ کیا تھا اور عوام ن کی طرف سے ریلیف کی گھٹاؤں کی امید میں یاس کی دھوپ میں سڑتے رہے ۔ اب آپ کے مؤکلوں پر اسی لئے اعتبار کرنے کو جی نہیں چاپتا کہ ہم راجا کا باجا بجا کر تو اپنے دل کا غبار کسی حد تک نکال چکے ہیں لیکن “مؤکلوں” جیسی غیر مرئی مخلوق تک رسائی کے لئے چلہ کشی کرنے کی تاب کہاں سے لائیں گے عوام؟۔ 😀

    1. 😈 ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
      پاء جی بے فکر رہیں ۔۔۔ابھی دن ہی کتنے ہوئے ہیں ۔۔۔ چلہ کشی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔ 😛

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *