لاہور بلاگروں کا بڑے پیزے کو ہڑپ کرنا

اتوار کا دن تھوڑا مصروف ہوتا ہے اور اوپر سے عبدالقدوس کی جانب سے لاہور کے بلاگروں کے اکٹھ کا سندیسہ بھی تھا۔جلدی جلدی بیوی کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ اپنے کام نمٹا کر میں نے تقریباً سوا دو کے قریب زوہیر کو فون کیا کہ میں بس تین بجے تک پہنچ رہا ہوں ۔زوہیر کا کہنا تھا کہ ہم آپ کا انتظار کریں گے ۔
سوا تین کے بعد میں لاہور گلشن راوی کے بگ پیزا ہاؤس میں داخل ہوا تو سامنے ہنستے کھیلتے زوہیر صاحب ، سعد ملک صاحب ، ایم بلال صاحب ۔ عبدالقدوس صاحب اور ان کے ہنس مکھ بھائی بیٹھے ایک بڑے پیزے کو ہڑپ کرنے میں مصروف تھے ۔
میرے السلام علیکم یا اہل المجالس کہنے پر سب محترم دوستوں نے جواب دینے کے ساتھ ہی پیزے کی بھی پیشکش کر دی ۔سعد ملک نے اپنی جگہ پیش کرتے ہوئے پیزا ڈالنا شروع کر دیا ۔کھانے کے ساتھ ساتھ آن دی ریکارڈ اور آف دی ریکارڈ بہت سی باتیں ہوئی ۔باتوں باتوں میں ہی ہم لوگوں نے بٹ صاحب ( عبدالقدوس ) کی مہمان نوازی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو بڑے سائز کے پیزوں پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے سادی بوتلوں سے خوب انجوائے کیا۔
میں خصوصی طور پر ایم بلال کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ گجرات سے تشریف لائے اور ہمیں اپنی خوبصورت باتوں سے ہنسانے کے ساتھ ساتھ ہمارے علم میں بھی اضافہ کرتے رہے ۔


مکمل تصاویر یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

About

24 thoughts on “لاہور بلاگروں کا بڑے پیزے کو ہڑپ کرنا

  1. ارے واہ ،آئے دن آپ لوگ تو خوب ملاقاتوں کے مزہ لوٹ رہے ہو ۔۔۔ اللہ پاک سب بلاگرز کے درمیان یوں ہی محبت قائم رکھے۔۔۔آمین

    1. آپ کی دعاؤں پر آمین
      آپ اگر پاکستان کبھی آئیں تو بتائیے گا۔آپ کے اعزاز میں ہم اس سے زیادہ اہتمام کرنے کی کوشش کریں گے

      1. خوش رہیں اللہ رزق اور کمائی میں برکت دے ۔آپ نے کہہ دیا ہے تو مجھے لگا کہ آپ نے کرہی دیا شکریہ ۔

        دو بار آپ کی پاک زمین پر آچکی ہوں آگے ارادا تو ہے اللہ پورہ فرمائے ۔۔۔

  2. بھائی جی ۔۔۔ بیان میں تو وڈا کر کے ہی پیش کرنا تھا نا ۔۔۔ شکر کریں کہیں بہت وڈا نہیں لکھ دیا

  3. ماشااللہ جی بہت خوشی ہوئی کہ آخر کار آپ لوگ مل بیٹھنے میں کامیاب ہو گئے اور بہت افسوس ہوا کہ اس ہفتے لاہور میں نہیں تھے اور پیزا کھانے سے رہ گئے- میرا مطلب ہیےآپ لوگوں سے ملاقات سے رہ گئے- چلیں ” یار زندۃ ——————-“

    1. چلیں کوئی بات نہیں۔۔اگلی دفعہ ہم آپ کو آپ کا یہ پچھلا حصہ بھی کھلا دیں گے

  4. یہ کیا میں تو یہاں اس لیے آیا تھا کہ ایک تو تصویریں دیکھ لوں‌گا اور دوسرا ملاقات کی تفصیل پڑھ لوں‌گا۔ تفصیل تو آپ نے لکھی ہی نہں

    1. تصاویر ہماری طرف سے اور تفصیل ایم بلال کی جانب سے ۔۔اور انہوں نے ابھی میرے خیال میں ” انتظار فرمائیے ” کا پٹھا لگایا ہوگا

    1. آپ کی مراد کہیں جن بابا کی طرف تو نہیں ۔۔۔ یہ بھرا جی سعد ملک صاحب ہیں ۔۔ بڑے دبنگ لڑکے ہیں۔۔

      1. جی بالکل انہی کی بات کررہا تھا۔
        وہ تو جسامت سے ہی دبنگ دکھائی دے رہے ہیں

    1. اچھا جی ۔۔۔ ایم بلال کے ساتھ جو کھڑے ہیں۔۔۔وہ جناب زوہیر صاحب ہیں ۔۔۔مجھے لگتا ہے آپ نے جان بوجھ کر پوچھا ہے۔۔۔
      زوہیر کو پتہ لگ گیا تو ۔۔۔۔۔

        1. او اچھا ۔۔۔ آپ میری بات کر رہے ہیں laugh
          بس یارا اصل میں آپ نے ہی صحیح پہچانا ہے ۔۔ ورنہ میرے فیشن ایبیل سفید بال دیکھ کر یار لوگ تو مجھے بوڑھا بابا ہی سمجھتے ہیں
          آپ کی عقلمندی کی تو مجھے داد دینی پڑے گی laugh

  5. ماشااللہ جی بہت خوشی ہوئی ۔۔۔ بس ہمیں اپنی ہی کمی محسوس ہوٕ ئی ۔ ہم تو اس لئے نہیں آئے کہ صرف لاہوریوں کا اکٹھ ہے

    1. محترم ملک صاحب
      خاطر جمع رکھیں ۔انشااللہ اگلے ماہ اکٹھ میں آپ کو بلائیں گے بھی اور آپ سے مزے مزے کی باتیں بھی سنیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



%d bloggers like this: