موبائیل فون سے بچیں

آج صبح کےاخبار میں ایک خبر پڑھ کر ایسے لگا کہ جیسے جسم سے جان نکل گئی ہو۔خبر کے متن کے مطابق ایک پرتگالی باشندے کا موبائل فون دھماکے سے پھٹ گیااور اس کی ٹانگوں پر شدید زخم آئے۔اب یہ نہیں پتہ چلا کہ اس کی ٹانگوں میں سے کیا کیا چیزیں زخمی ہوئی ہیں۔
وہ تو شکر ہے کہ میں اپنا موبائیل فون اپنی پینٹ کی جیب میں نہیں رکھتا ۔اپنی عادت کے مطابق میں اسے اپنی قمیض کے اوپری حصہ کی بائیں جیب میں ٹھونسے رکھتا ہوں۔اب سوچتا ہوں وقت کا کیا پتہ ،ویسے بھی پاکستان میں دھماکوں کا عام رواج ہے اور اگر میرے موبائیل فون نے بھی دھماکہ کر دیا تو میرا دل تو گیا نا۔

About

3 thoughts on “موبائیل فون سے بچیں

  1. نەيں يار يه تو بڑى خوفناكـ خبر سنا دى ـ
    اب ٹانگوں ميں دل گردے جگر وغيره تو ەوتا نەيں ـاور جو ەوتا ەے ـ ــ ـ
    ڈر سا لگنے لگا ەے ـ

  2. اللہ آپ کو جلد مکمل شفاء عطا کرے ۔ خبر تو بُری ہے ليکن اسے اچھا بنانا آپ کے ہاتھ ميں ہے ۔ ميں آپ کو سادہ طريقہ بتاتا ہوں ۔ آپ اس کے متعلق پريشان بالکل نہ ہوں ۔ مگر پرہيز کريں ۔ چوبيس گھينٹے ميں کم از کم تين لٹر سادہ پانی پئيں ۔ لہسن کا استعمال زيادہ کريں ۔ سبز پتی کا قہوہ جسے چائينيز ٹی کہتے ہيں دن ميں چودا کپ پئيں مگر بغير چينی يا سوِيٹ نر کے ۔ قہوہ بنانے کيلئے پتی کو نہ اُباليں بلکہ تھوڑی سی پتی کپ ميں ڈالکر پانی اُبال کر اُس پر ڈال ديں ۔ چودا کپ کيلئے پتی تھرموس ميں ڈالکر چودا کپ اُبلا ہوا پانی اُس ميں ڈالکر رکھ ديں اور سارا دن پيتے رہيں ۔ کھيرے اور ککڑی کھايا کريں ۔ مصالحوں والے اور تيز مرچ والے کھانے نہ کھائيں ۔ گائے کا گوشت بالکل نہ کھائيں ہو سکے تو بکرے کا بھی نہ کھائيں ۔ مرغی اور مچھلی کھائيں ۔ سبزياں خوب کھائيں ۔ داليں کھا سکتے ہيں ۔ پھل کھائيں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *